موسم

  • موسم
  • Apr 16, 2018

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا ہے ۔
بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٰں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے۔۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔