بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 16, 2018

عرب لیگ کا سالانہ اجلاس ، بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلہ مسترد

عرب لیگ نے دوما میں کیمیا ئی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔۔
دہران میں عرب لیگ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد عبدالغیث کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ شام میں کیمیائی حملے قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک جرم ہے۔ انہوں نے ایران کو ایک بار پھر متنبہ کیا کہ وہ دوسرے مما لک کے معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے پرایک بار پھرتنقید کی ہے۔
دہران میں عرب لیگ کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ’ہم ایک بار پھر بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس فلسطینی علاقوں کا اٹوٹ حصہ ہے۔
شاہ سلمان نے مشرقی بیت المقدس میں اسلامی ورثے کی بحالی کے لیے 150 ملین ڈالر عطیے کا اعلان بھی کیا۔