قومی

  • قومی
  • Apr 15, 2018

پنجاب میں لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے, محمد شہبازشریف

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ دستور کی ایگزیکٹو کونسل کے وفد نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک بھر کے صحافی اور صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی شامل تھے ۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں پورے ملک بلخصوص پنجاب میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جن کے دورس اثرات سامنے آرہےہیں ۔انہوںنےکہاکہ حکومت کےلئے بجلی کی قلت سب سےبڑا چیلنج تھا جس پر قابو پانے کےلئے پورٹ قاسم اور ساہیوال میں تیرہ تیرہ سو میگاواٹ کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جبکہ نیلم ، جہلم کا بارہ سو میگاواٹ کے منصوبے پر بھی کام جار ی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے جبکہ سی پیک منصوبے پر پوری آبو تاب سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کادائرہ ملک بھر میں پھیلایا گیا ہے ۔ وزیراعلی نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں ملک نے جو کامیابی حاصل کی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔