کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 16, 2018

دورہ انگلینڈ اورآئر لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورہ انگلینڈ اورآئر لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ 16 رکنی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا۔ سرفراز احمدکی قیادت میں قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔
نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔