کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 15, 2018

قومی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ

قومی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج پانچویں روز قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
کھلاڑیوں کو صبح کے سیشن میں بھر پور ٹریننگ کرائی جا رہی ہے جس میں مخصوص جسمانی ورزش اور فیلڈنگ پریکٹس شامل ہے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر گراؤنڈ میں ’’میٹریس ‘‘پر کھلاڑیوں کو ڈائیو لگا کر کیچ پکڑنے کی مشقیں بھی کرا رہے ہیں اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس بھی جاری ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔