قومی

  • قومی
  • Apr 16, 2018

سپریم کورٹ۔ چیئرمین پیمرا کی تقرری سے متعلق میڈیا سرچ کمیٹی کی تشکیل

پریم کورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تقرری سے متعلق سات رکنی میڈیا سرچ کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ عدالتی حکم کے مطابق کمیٹی تین ہفتوں میں سفارشات مرتب کر کے عدالت میں پیش کرے گی ۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے واضح کیا کہ چیئرمین پیمرا کی تقرری سے متعلق تشکیل کمیٹی میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی جگہ سیکرٹری انفارمیشن احمد نواز سکھیرا ہوں گے ۔ سات رکنی کمیٹی میں میاں عامر محمود ،سرتاج عزیر ،چیئرمین پی بی اے ، سیکرٹری آئی این بی ،حمید ہارون، عارف نظامی اور سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں ۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ عدالت پیمرا کو فعال اور آزاد ادارہ بنانا چاہتی ہے ۔ چیئرمین پیمرا کی تقرری سے متعلق معاملے کی آئندہ سماعت پیر کو ہوگی ۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے جنگ اور جیو گروپ کے میڈیا نمائندگان کو تنخواہیں نہ ملنے کے معاملے پر جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ان لوگوں کو معاف نہیں کیا جائے جو میڈیا نمائندگان کی حق تلفی کر رہے ہیں ۔ عدالت متعدد معاملات میں صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے لیکن اس ادارے کی عزت میں کمی کسی صورت نہیں آنے دیں گے ۔