قومی

  • قومی
  • Apr 16, 2018

سپریم کورٹ میں دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت چوبیس اپریل تک ملتوی

سپریم کورٹ نے دانیال عزیر توہین عدالت کیس میں ڈان نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کاشف جبار کو بطور گواہ طلب کر لیا ہے ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے روبرو دانیال عزیزکے وکیل علی رضا نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل سے متعلق ڈان نیوز کے پروگرام میں چلائی جانے والی ویڈیو اصل ویڈیو کلپ سے مطابقت نہیں رکھتی ۔
دانیال عزیز کے وکیل نے ڈی جی پیمرا کو بھی دوبارہ بطورگواہ پیش ہونے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔ عدالت نے واضح کیا کہ جس گواہ کا بیان اور جرح مکمل ہو چکی ہو اس کو دوبارہ گواہی کے لیے بلانا مناسب نہیں ۔ عدالت نے دانیال عزیر کے وکیل کی نیو نیوز پر نشر کی جانے والی جاوید ہاشمی کی تقریر عدالت میں پیش کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی ۔ معاملے کی آئندہ سماعت چوبیس اپریل کو ہو گی ۔