بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 15, 2018

شام کی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں, ترجمان دفترخارجہ

پاکستان نے شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہاہےکہ تمام فریق اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت شام میں کارروائیوں سے گریزکریں اور اوپی سی ڈبلیوکے معاہدوں کی پاسداری کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شام کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔پاکستان کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کر تاہے۔ امیدہےتمام فریق شام کے عوام کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں گے ۔