بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 15, 2018

شام نے مزیدکیمیائی حملے کئےتو شام پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں, امریکی صدر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیاہے کہ اگر شام نے اپنے شہریوں پر مزید کیمیائی حملے کئےتو امریکہ بھی شام پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
امریکی صدر نےیہ تنبیہ امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سےشام کے خلاف مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں تین مقامات پر میزائلوں سے حملوں کے بعد کی ہے۔صدرٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں شام پر کئے گئےحملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بے عیب سٹرائیک کی گئی۔انہوں نےحملوں میں ساتھ دینے پر فرانس اور برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہتر نتائج نہیں آ سکتے تھے۔ مشن مکمل ہو گیا ہے۔
ماسکو میں روس کی وزارت دفاع کے سینیئر عہدیدار کرنل جنرل "سرگئی ردسکووف" نے کہا ہے شام پر امریکی قیادت میں ہونے والے حملے سے شام میں قیام امن کا عمل متاثر ہوگا اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام خطرے میں پڑ جائے گا۔انہوں نے امریکی حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ مبینہ کیمیائی حملے کی تحقیقات نہیں چاہتا اور شام اور مشرق وسطیٰ امن و استحکام کا بھی خواہاں نہیں۔انہوں نے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کے طیاروں نے شام میں ایک سو تین کروز میزائل فائر کئے جن میں سے اکہتّر کو تباہ کر دیا گیا۔حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔