بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 15, 2018

غزہ:اسرائیلی سرحدکے قریب دھماکہ۔4فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی سرحدکے قریب دھماکے میں چار فلسطینی شہیدہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق شہید ہونے والوں کا تعلق فلسطینیوں کی تنظیم "اسلامی جہاد"سے بتایا گیا ہے۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ چاروں فلسطینی اُس وقت شہید ہوئےجب اُن سے سو میٹر کے فاصلے پر کھڑی گاڑی دھماکے سے اڑ گئی۔ اسلامی جہاد غزہ میں برسراقتدارتنظیم حماس کی اتحادی ہے۔