قومی

  • قومی
  • Apr 14, 2018

پاکستان میں تیار کردہ بابر کرو زمیزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ملک میں تیار کردہ جدید ترین بابر کرو زمیزائل کا کامیاب تجربہ کیاہے ۔بابر ویپن سسٹم ون بی سات سو کلو میٹر تک سمندر اور زمین پر موجوداہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہتھیاروں کا یہ نظام جدید ایروڈائنامکس اور ایویانکس کا حامل ہے۔ کم بلندی پر پرواز کرنے والا بابر کروز میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل سسٹم پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں بہترین اضافہ ہے۔ جدید ترین بابر کروز میزائل کے تجربے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔صدرمملکت ، وزیراعظم، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ۔