قومی

  • قومی
  • Mar 22, 2018

اسلام آباد : وزیر اعظم سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شاکی ابراہیم کی ملاقات

مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شاکی ابراہیم نے اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مفتی اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انکے دورے سے پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کودہشت گردی سمیت ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جامعہ الازہرکی علمی اور فکری خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں اسلامی دنیا میں اعتدال پسندی کی آواز قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مفتی اعظم کو انکی خدمات پر ہلال قائداعظم اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مفتی اعظم ڈاکٹر شاکی ابراہیم نے پاکستان کے عوام کیلئے مصری حکومت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انھوں نے بھرپور استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ اداکیا۔