قومی

  • قومی
  • Mar 22, 2018

اسلام آباد: " مواقع کی سرزمین “ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار

اقتصادی راہداری کے تحت پیدا ہونے والے شاندار مواقع سے وسط ایشیائی ملک بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
صدر ممنون حسین نےیہ بات اسلام آباد میں " مواقع کی سرزمین “ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کے سینئر مندوبین سے بات چیت میں کہی۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں کئی شعبوں میں پیدا ہونیوالے سرمایہ کاری کے مواقع وسط ایشیائی ملکوں کے مشترکہ مفاد میں ہیں ۔ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے خطے کےملک ہرسطح پر تعلقات کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردّ الفساد کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے۔امن و امان کی بحالی سےتجارتی سرگرمیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
صدرمملکت نے کہا پاکستان میں تیار ہونیوالا دفاعی ساز و سامان معیاری اور قیمت میں عالمی مارکیٹ سے کہیں کم ہیں ۔ اس شعبے کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔