بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 22, 2018

جرمنی:امریکی صدر کی جانب سےدرآمدپر عائد نئے ٹیکس غیر قانونی ہیں:جرمن چانسلر

جرمنی کی چانسلر اینگلامرکل نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےدرآمدپر عائد نئے ٹیکس غیر قانونی ہیں۔
اینگلا مرکل نے چوتھی مرتبہ چانسلر کا منصب سنبھالنے کے بعد جرمن پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ عالمی تجارتی تعلقات سمیت یورپ کو مستقبل میں درپیش معاملات پر یورپی کونسل کے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے حال ہی میں سٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے کے متنازعہ حکم نامے پر دستخط کئے ہیں۔اینگلا مرکل نے اعتراف کیا کہ دو ہزار پندرہ میں مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کی وجہ سے جرمنی تقسیم ہوا تاہم انہوں نے اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ ان کی چوتھی مدت اقتدار کے دوران دوبارہ ایسا نہیں ہو گا۔ مرکل نے مہاجرین سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسلام کے بارے میں مثبت پیغام دیا۔مرکل نے اپنے اپنی نومنتخب مخلوط حکومت کےاقتصادی پالیسی کے خدوخال بھی واضح کئے۔