موسم

  • موسم
  • Mar 22, 2018

ملک بھرمیں موسم کی مجموعی صورتحال

موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہےگاتاہم ہزارہ،راولپنڈی،پشاور ڈویژن، اسلام آباداورکشمیر میں بعض مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج سب سے کم درجہ حرارت استوراورقلات میں ایک،ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
آخر میں مختلف شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل۔۔۔
اسلام آبادبارہ۔لاہورپندرہ۔کراچی بائیس۔پشاورپندرہ۔کوئٹہ تین۔ گلگت،چترال چھ۔ کالام دو ۔ مظفر آباد دس ۔ مری چار۔سرگودھا، فیصل آباد پندرہ۔دیرسات،مالم جبہ تین جبکہ بہاولپوراور ملتان میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔