قومی

  • قومی
  • Mar 21, 2018

اسلام آباد : وزیر اعظم سےافغان سفیر حضرت عمر زخیلوال کی ملاقات

پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر زخیلوال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے لیے ادارہ جاتی تعاون اور اعلیٰ سطح وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مواصلاتی رابطوں کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ تاپی اور کاسا ایک ہزار منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
شاہد خاقان عباسی نے کابل میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہیں ۔
افغان سفیر نے کہاکہ صدر اشرف غنی اور افغان قیادت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں بامعنی تعاون کی خواہاں ہے۔