تفریح

  • تفریح
  • Mar 27, 2018

روس کے ایئر پورٹ کے رن وے پر قیمتی دھاتوں کی بارش

روس کے مشرقی شہر یاکوتس کے ایئر پورٹ کے رن وے پر قیمتی دھاتوں کی بارش نے سب کو حیران کر دیا ۔ ہوائی اڈے پر ایک مال بردار ہوائی جہاز میں بڑی تعداد میں سونے اور چاندی کی اینٹیں لادی گئی تھیں۔ جہاز نے جیسے ہی اڑان بھری تو اُس کے سامان رکھنے والے حصے کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا۔جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی اینٹیں رن وے پرجا بجا بکھر گئیں ۔ایک ایک اینٹ کا وزن تقریباً 20 کلوگرام تھا۔ خبرساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق جہاز سے گرنے والی تمام بارز کو جمع کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔