بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 13, 2018

افغان جنگ سیاسی محاذ پر بھی جیتی جا سکتی ہے: جیمز میٹس

امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس نےآج کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے وفود کی سطح پر اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جیمز میٹس نے اس موقع پر کہا کہ افغان جنگ سیاسی محاز پر بھی جیتی جا سکتی ہے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا شاید ابھی کچھ دور ہے لیکن آہستہ آہستہ انہیں اس جانب لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی وزیرِدفاع نے افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے سینئر کمانڈروں سے بھی ملاقات کی۔امریکی وزیرِ دفاع افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچے تھے۔