کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 14, 2018

رومان رئیس ان فٹ ہونے کے باعث پی ایس ایل سے باہر

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں فاسٹ بولر رومان رئیس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
رومان رئیس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنا زخمی ہونے کے سبب ان فٹ ہو گئے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق رومان کو مکمل صحت یابی تک آرام کرنا چاہیے۔رومان رئیس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کے ان فٹ ہونے کا نقصان بھی اٹھانا پڑا تھا۔