کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 13, 2018

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے دورہ سری لنکا کے دوران پریکٹس میچ میں سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کو ایک سو تینتالیس رنز سے ہرا دیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھپن رنز بنائے۔جویریہ خان پچپن،جبکہ بسمہ معروف سینتالیس رنز بنا کر نمایاں سکورر رہیں۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم پینتیس عشاریہ دو اوورز میں ایک سو تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے ایمن انور نے 3 جبکہ ناہیدہ ڈار اور ڈیانا بیگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔