ٹینس

  • ٹینس
  • Mar 13, 2018

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ،فیڈرر کی پیش قدمی جاری

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی پیش قدمی جاری ہے۔کیلیفورنیا میں کھیلے گئے مینز سنگل مقابلے میں سوئس ٹینس سٹار فیڈرر نے سربیا کے ’فلپ ۔کراجینووچ‘ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے با آسانی شکست دے کر چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ایونٹ میں کھیلے گئے ایک اور مینز سنگل مقابلے میں جرمنی کے ’الیگزینڈر۔زیوریو‘کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہوا۔پرتگالی سٹار ’جوآ۔شوزا‘ نے فورتھ سیڈ زیوریو کو سات پانچ،پانچ سات اور چھ چار سے ہر اکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ارجینٹینا کے مارٹن ڈیل پوٹرو اورکروشیا کے مارین چلچ نے بھی ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔