قومی

  • قومی
  • Mar 13, 2018

ایئرچیف مارشل سہیل امان کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملکی دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ کی شاندار خدمات کو سرا ہتے ہوئے ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ایئرچیف سہیل امان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ قومی اسمبلی کے سپیکرایازصادق ،وزیرداخلہ احسن اقبال، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات ،قومی سلامتی کے مشیر ناصرجنجوعہ اور دیگرحکام نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔