قومی

  • قومی
  • Mar 13, 2018

ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی

پاکستان کے آٹھ روزہ دورے پر آئے ہوئے امریکا کی ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ طلبا کے اس دورے کا مقصد پاکستان کے حقیقی تشخص سے روشناس ہو نا ہے۔ وفد گلگت سے اسلام آباد اور لاہور سے کراچی تک کا سفر کرے گا اور اپنے قیام کے دوران پاکستانی خاندانوں کے ساتھ رہنے اور دیہی ثقافت سے آگاہی حاصل کریگا ۔ وفد پالیسی سازوں کے ساتھ ملاقاتوں بھی کریگا ۔۔ طلبا ایدھی فاونڈیشن جیسے فلاحی اداروں کی سرگرمیوں سے بھی واقفیت حاصل کریں گے اور عوامی رابطوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنیں گے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا ء کے دورے سے پاکستان کے بیانیے کو دنیا میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی -