قومی

  • قومی
  • Mar 13, 2018

مثبت اقتصادی پالیسوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے,

حکومت کی مثبت اقتصادی پالیسوں سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے۔ ممتاز عالمی عینٹ فنانشل سروسز گروپ پاکستان میں اٹھارہ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ٹیلی نار اورگروپ کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں حکومتی پالیسیوں کا عکاس ہے۔ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں ٹیلی نارگروپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انکا وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے سے ڈیجیٹیل ادائیگیوں کے ذریعے مالی خدمات تک رسائی آسان ہوگی۔