قومی

  • قومی
  • Mar 13, 2018

بچوں کے تحفظ کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بچوں اور والدین سمیت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، حکومت انفرادی طور پر اس مسئلے پر قابو نہیں پاسکتی۔
اسلام آباد میں یونیسیف کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں سے متعلق جو دو کیسز سامنے آئے ان کو میڈیا نے نمایاں کیا، ہزاروں کیسز ایسے ہیں جو رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے انصاف کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ مجموعی ذمہ داری کے بغیر اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد بچوں کے تحفظ پرپالیسی سازی میں صوبوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔