قومی

  • قومی
  • Mar 13, 2018

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اورایران کے بہتر ہوتے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اورتعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت پر زوردیاگیا ۔ملاقات میں دوطرفہ معاملات ،علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور مشترکہ خطرات اور تعاون کے مواقعوں کی نشاندہی کی گئی۔ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کیلئے تعاون پر مبنی فریم ورک پر کام کرنے کا اعادہ کیاگیا۔ملاقات میں پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بھی میں موجود تھے ۔