موسم

  • موسم
  • Mar 13, 2018

بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پرتیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔