کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 13, 2018

پاکستان سپر لیگ : پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل ہے

پاکستان سپر لیگ تھری کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے دس،دس پوائنٹس ہیں تاہم بہتر رن ریٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے نو،نو پوائنٹس ہیں لیکن بہتر رن ریٹ پر کراچی کو تیسری اور ملتان کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔
پشاور زلمی چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ لاہور قلندرز ایونٹ میں دو میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔