کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 12, 2018

عماد وسیم کیچ پکڑتے ہوئے گر کر زخمی

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کیچ پکڑتے ہوئے گر کر زخمی ہوگئے تھے۔
دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے بیٹسمین سہیل خان کا کیچ پکڑتے ہوئے عماد وسیم کے سرپر چوٹ لگی جس کے بعدانہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا اور ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بروقت چیک اپ اور سی ٹی اسکین کی رپورٹ میں انھیں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق عماد وسیم تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں۔