قومی

  • قومی
  • Feb 19, 2018

اسلام آباد : آذربائیجان کےوزیرخزانہ سمیر شریفوف کی صدر مملکت سے ملاقات

آذربائیجان کےوزیرخزانہ سمیر شریفوف نے اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی اورانہیں آذر بائیجان کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزیداضافہ ہونا چاہئے۔وزیر سمیر شریفوف نےکہا کہ انکاملک بھی پاکستان کے ساتھ زیادہ معاشی تعاون چاہتاہے۔