قومی

  • قومی
  • Feb 19, 2018

اسلام آباد : وزیراعظم یوتھ پروگرام پر بریفنگ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصدنوجوانوں کومعاشرےکامفیداثاثہ بناناہے۔
اسلام آبادمیں پروگرام کی بریفنگ کےدوران مجموعی پیشرفت پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئےوزیراعظم کاکہناتھاکہ2013میں نوجوانوں کی مدد کیلئےشروع ہونے والا پروگرام مسلم لیگ ن حکومت کی ترجیحات کا عکاس ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوان ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈال سکیں گے۔
یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نےبریفنگ میں بتایاپروگرام کی 6مختلف سکیموں سے مستفید ہونیوالوں کی تعداد11لاکھ سےبڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام مسلم لیگ ن کی حکومت کا کامیاب اقدام ہے جس کے تحت اب تک 22ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ملک بھرمیں کاروبار کے فروغ کیلئے22ہزار ہنرمند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں،مردوں اورخواتین کو قرضےدیئےجاچکےہیں۔جس سےوہ کامیابی سے اپناکاروبارچلارہے ہیں۔قرضے حاصل کرنیوالوں میں 64فیصد تعداد خواتین کی ہے۔انہوں نےبتایاکہ قرضہ سکیم میں 91فیصد شرح وصولی اس کی کامیابی کی عکاس ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام سےایک لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جبکہ مزید ایک لاکھ نوجوان2018کےآخر تک تربیت مکمل کرینگے۔
بریفنگ میں بتایا گیاکہ وزیراعظم فیس واپسی سکیم کےتحت یونیورسٹیوں کے2لاکھ 27ہزارطالبعلم مستفید ہوئے جبکہ ہونہار طالبعلموں کو 3لاکھ لیپ ٹاپ دیئے گئے۔رواں سال کےآخر تک مزید 2لاکھ لیپ ٹاپ دیئےجائینگے۔وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم کےتحت95ہزار انٹرن شپ بھی دی گئیں