قومی

  • قومی
  • Feb 19, 2018

اسلام آباد : آذربائیجان کےوزیرخزانہ سمیرشریفوو کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سےآذربائیجان کےوزیرخزانہ سمیرشریفوو نےاسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نےآذربائیجان کےصدر کی جانب 2025 میں ایکسپو اور2021میں عالمی بنک کی میزبانی میں کانفرنس کے باکو میں انعقاد کیلئے پاکستانی حمایت کی درخواست کی۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ انکی درخواست پر غور کیاجائے گا۔
گفتگومیں دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی تجارت میں اضافے، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔مسئلہ کشمیر اور ناگوراکاراباخ مسئلے پر دونوں ملکوں کی طرف سےایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیاگیا۔