بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 18, 2018

شام کے صوبہ ادلیب میں جنگی طیاروں کی بمباری،متعدد افراد ہلاک

شام کے صوبہ ادلیب میں جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی جیٹ طیاروں کی جانب سے رہائشی علاقے پر شدید بمباری کی گئی جسکے بعد بیشتر عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
ادھر مشرقی شام کے سب سے بڑے شہر دیر الزور میں بڑے پیمانے پر تباہی کی وجہ سے ان علاقوں میں خوراک کی شدید قلت ہے جہاں اقوام متحدہ کے ورلڈفورڈ پروگرام نے کھانے پینے کی اشیاء پہنچانا شروع کردی ہیں۔