قومی

  • قومی
  • Feb 17, 2018

کروڑوں،اربوں کے قرضے معاف کرانے والوں کا عوام نے انصاف کر دیا, محمد شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام نےجھوٹوں کو شکست دی ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ کروڑوں اوراربوں کے قرضے معاف کرانے والوں سے لودھراں کے عوام نے حساب لے لیا ہے اورجھوٹ کی سیاست کو دفن کردیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نےملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔مخالفین نے ملک میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

محمد شہباز شریف نے پٹن والا میں انڈرپاس،دنیا پور میں بائی پاس اور شہاب ابوطاہر برج کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ حکومت نے تعلیم، صحت، پانی،سفری سہولیات سمیت ہر شعبے میں عوام کی خدمت کی ہے۔ این اے 154 سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی پیراقبال شاہ نے کہا کہ ان کی کامیابی لودھراں کے عوام کی ن لیگ سے محبت کا ثبوت ہے۔