قومی

  • قومی
  • Feb 14, 2018

کوئٹہ ، سریاب روڈ پر فائرنگ ، چار سیکورٹی اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چاروں اہل کاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عالم سلیم باجوہ ، آئی جی پولیس اور اعلی فوجی اور سول افسران شریک ہوئے۔
کوئٹہ کے علاقے دکانی بابا لانگو آبادو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار ایف سی اہل کار شہید ہوگئے۔ ایف سی اہلکار دکانی بابا پر ریلوے ٹریک کی حفاظت پر معمور تھے۔ موٹر سائیکل پر سوار مسلح حملہ آوروں نے اچانک ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے چاروں اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے واقعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے جائے واقعہ کے دورے کے بعد بتایا کہ حملہ آور تین سے چار تھے۔ حملہ میں مختلف چھوٹے بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔