قومی

  • قومی
  • Feb 14, 2018

وزیراعظم کی صدارت میں آزادکشمیر کے امور سے متعلق اعلی سطح اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان آزادکشمیرکی ترقی اورسیاحت کےفروغ کیلئےتعاون جاری رکھےگی۔اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صدارت میں آزادکشمیر کے امور سے متعلق اعلی سطح اجلاس ہوا۔اجلاس میں آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،وزیرامور کشمیر محمدبرجیس طاہر،وزیر قانون محمودبشیرورک اور اعلی حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران آزادکشمیر میں سماجی اوراقتصادی ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے جاری منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کیلئے بجٹ کو بارہ ارب سے بڑھا کر بائیس ارب کرنے اورسی پیک کےتحت میرپور،مظفرآباد،مانسہرہ ایکسپریس وے اور میرپور میں خصوصی اقتصادی زون تعمیرکرنے کے اقدامات کو سراہا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی مدد سے آزاد کشمیر کی حکومت اپنی تمام شاہراہوں کی مرمت اور بحالی کےقابل ہوگئی ہے جسکے بعد نہ صرف پاکستان سے رابطے بہتر ہونگے بلکہ کشمیر میں ترقی کی رفتار بھی بڑھے گی۔