ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Feb 14, 2018

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ نے مختلف وزارتوں میں اداروں کے سربراہوں کے خالی عہدوں کو پر کرنے کا عمل تیز کرنے اور نیواسلام آبادائیرپورٹ کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے اضافی پیداوار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔کابینہ نے نیپرا کی طرف سے رواں مالی سال کیلئے واپڈا کےہائیڈرو الیکٹرک ٹیرف کے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آزاد کشمیر کے لیے ٹیرف کےتعین کا عمل شروع کیا جائے۔
کابینہ نے انسداد دہشت گردی قوانین 2018 کی بھی اصولی منظوری دی۔اجلاس میں اومان اور اٹلی کے ساتھ ایل این جی کے شعبے میں بین الحکومتی معاہدوں پر دستخط کی منظوری دی گئی۔اقتصادی راہداری کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے بارہ جنوری کے فیصلوں کی تو ثیق کرتے ہوئے یہ فیصلہ ہواکہ سی پیک منصوبوں پر کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی ٹیوٹاگاڑیوں کو پرزاجات کی فراہمی کیلئے کراچی سے کابل کیلئے کنٹینر کےٹرانزٹ کی بھی اجازت دی گئی۔اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدرنامور قانون دان عاصمہ جہانگیراور سندھ کے صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔