قومی

  • قومی
  • Feb 13, 2018

نواز شریف کی پارٹی راہنماؤں اور کارکنان سے گفتگو

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے پنجاب ہاوس اسلام آبادمیں پارٹی راہنماؤں اور کارکنان نے ملاقات کی۔پارٹی راہنماؤں نے لودھراں میں کامیابی پر محمدنواز شریف اور مریم نواز کو مبارکباد دی۔کارکنوں سےگفتگو کرتے ہوئےسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام اب خود انصاف کر رہے ہیں۔سب سازشوں کا جواب عوامی عدالت سے آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام تعمیر اور تفریق کے ایجنڈوں میں فرق واضح کر چکے ہیں۔تمام تر نوازشوں کے باوجود لاڈلے کو عوام نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے۔
محمد نواز شریف نے لودھراں کے عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے عوام نے جس محبت کا اظہار کل کیا اسکا شکریہ ان کے پاس جاکر ادا کروں گا۔