قومی

  • قومی
  • Feb 13, 2018

صدر مملکت کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سے گفتگو

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ نظم و نسق، میرٹ پر سختی سے عمل درآمد اور شفافیت کے اصول و ضوابط پر عمل بہتر نظام حکومت کی کلید ہے۔
وفاقی پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین نوید اکرم چیمہ سےایوان صدر اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں او رخواتین کا سول سروس میں بڑی تعداد میں آنا خوش آئند ہے جس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی معیار میں اضافہ کر کے قومی سروسز میں ملک کے ہر علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے چاہیں ۔ صدر مملکت نے پیشہ ورانہ تعلیم کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی سول سروسز میں آمد پر مسرّت کا اظہار کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی اس شعبے میں آمد سے انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ صدر ممنون حسین نے خواہش مند امیدواروں تک فوری، آسان اور کم خرچ رسائی کے سلسلے میں آن لائن سسٹم کے قیام کو سراہا ۔
نوید اکرم چیمہ نے صدر ممنو ن حسین کو کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔