قومی

  • قومی
  • Feb 13, 2018

لندن, وزیرداخلہ کی پاکستانی ہائی کمیشن میں میڈیا سے گفتگو

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہےکہ لودھراں ضمنی انتخاب میں عوام نے ترقی کے حق میں ووٹ دیا ۔پاکستان میں ہونے والےمظاہروں نے ترقی کا عمل متاثر کیا۔ملک کا مستقبل قانون کی حکمرانی اور آئین سے جڑاہے۔ لند ن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ لودھراں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ترقی کا تسلسل چاہتے ہیں ۔