موسم

  • موسم
  • Feb 13, 2018

بعض مقامات پرمزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔