بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 12, 2018

لندن سٹی ہوائی اڈے سے دوسری جنگ عظیم دور کا بم برآمد

لندن کے سٹی ہوائی اڈے کو دوسری جنگ عظیم دور کا پانچ سو کلو گرام وزنی بم برآمد ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ۔
لندن ایئرپورٹ حکام کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران دوسری جنگ عظیم کے بم کی دریافت کے بعد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کیا گیا جسکے بعد رائل نیوی نے بم کے اطراف میں 214میٹر کا علاقہ خالی کرالیا، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جاسکے۔