سپورٹس

  • سپورٹس
  • Feb 12, 2018

جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چینگ میں ونٹر اولمپکس

پیانگ چینگ میں ہونے والے ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایتھلیٹ تمغے تو جیت رہے ہیں لیکن تیز ہواؤں نے انہیں پریشان بھی کر رکھا ہے جس کے باعث کچھ مقابلے ملتوی بھی کرنا پڑے۔
مقابلوں میں اب تک جرمنی تین طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ نیدر لینڈز کی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔
مینز کے لوژ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ’ڈیوڈگلئیرشر‘نے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ لوژ میں آسٹریا کا 50 سال میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مردوں کے بیاتھلون 10 کلومیٹر اسپرنٹ میں جرمنی کے پیفرنے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئس ہاکی کے مقابلوں میں امریکا نے فن لینڈ کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے روس کی ٹیم کو ہرا دیا ۔
میگا ایونٹ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔