بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 12, 2018

مصری فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری

مصر ی فوج نے اعلان کیا ہے کہ سینائی کے علاقے میں جاری آپریشن میں ابتک اٹھائیس دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ سو سے زائد مطلوب اور مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی آپریشن گزشتہ ہفتے جمعے کو شروع کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی کی ٹیم کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور گولہ بارود کے ذخائر پر فضائی حملوں اور توپخانوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ادھر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن مشرق وسطی کے دورے کے پہلے مرحلے میں قاہرہ پہنچے جہاں انہوں نے مصری ہمنصب سے ملاقات کی اور شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں امریکہ کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔