بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 12, 2018

برطانوی وزیرخارجہ کی آنگ سان سوچی سےملاقات

برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ملاقات میں زور دیا ہے کہ وہ روہنگیامسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔
بورس جانسن نے میانمار کی حکومت سے کہاہے کہ وہ روہنگیامسلمانوں کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں تاکہ وہ ِبلا خوف واپس اپنے گھروں کو آسکیں۔اس سے قبل برطانوی وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش میں روہنگیامسلمانوں کے کیمپ کا دورہ بھی کیا۔