سپورٹس

  • سپورٹس
  • Feb 11, 2018

روسی اتھلیٹس کا نیوٹرل جھنڈے تلے گیمز میں شامل ہونا مثبت علامت ہے،آئی او سی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ روسی اتھلیٹس کا نیوٹرل جھنڈے تلے گیمز میں شامل ہونا ڈوپنگ کی روک تھام کے لئے مثبت علامت ہے۔ پیانگ چینگ ونٹر اولمپکس میں ایک سو اڑسٹھ روسی اتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں تاہم اتھلیٹس نیوٹرل یونیفارم میں اولمپک جھنڈے تلے گیمز میں حصہ لے رہے ہیں۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے سوچی اولمپک میں حکومتی سرپرستی پر ڈوپنگ کے الزام کے بعد روسی ایتھلیٹس پر پابندی عائد کردی تھی۔ سوچی ڈوپنگ سکینڈل سامنے آنے کےبعد آئی او سی نے گزشتہ سال دسمبر میں روس کی پیانگ چینگ اولمپکس میں بھی شرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔