بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 10, 2018

غزہ : سیکڑوں فلسطینیوں کا اسرائیلی فوج کے خلاف شدید احتجاج

غزہ کی سرحد کے قریب سیکڑوں فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے جھنڈے ، بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے درج تھے ۔ سرحد کے قریب صہیونی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مغربی کنارے، رملہ،بیت اللحم، نابلوس اور اریحا میں بھی ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔