قومی

  • قومی
  • Jan 20, 2018

وزیراعظم نے فیصل آباد میں بین الاقوامی ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فیصل آباد میں بین الاقوامی ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیاہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کو مکمل کیاہے ۔توسیعی منصوبے کے تحت عمارت کے رقبے ، اندرون اور بیرون ملک مسافروں کی گنجائش اور ان کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کلو رکوٹ بھی جائیں گے جہاں پر وہ دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پل بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان کو منسلک کرے گا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھکر میں وزیراعظم قومی صحت پروگرام کا اجراء کرینگے ۔ وزیراعظم پروگرام کے تحت مستحق افراد میں صحت کارڈ بھی تقسیم کرینگے ۔