قومی

  • قومی
  • Jan 21, 2018

وزیراعظم نے کلو رکوٹ میں دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کلو رکوٹ میں دریائے سندھ پر پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ پل کی تعمیر پر 3 ارب روپے لاگت آئیگی، منصوبہ18 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگا۔پل بھکر کو ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے ڈھکی سے ملائے گا جس سے کلورکوٹ اور ڈھکی کے درمیان فاصلہ 80کلومیٹر سے کم ہو کر15کلومیٹر رہ جائے گا۔پل کی تعمیر سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان ایک نیا رابطہ فراہم ہو گا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پل سے دونوں صوبوں کے درمیان زرعی اجناس اور دیگر اشیا کی ترسیل آسان ہو گی۔ یہ پل ڈیرہ اسماعیل خان ۔ اسلام آباد موٹر وے سے منسلک اورسی پیک کا حصہ ہے۔