قومی

  • قومی
  • Jan 20, 2018

انڈونیشیا کے صدر چھبیس جنوری سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے

انڈونیشیا کے صدر"جوکوودودو" چھبیس جنوری سے پاکستان کا دوروزہ دورہ کریں گے ۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدرجوکوودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ صدر ممنون حسین مہمان صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت بھی دیں گے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ انڈونیشیا کے صدر ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے ۔
صدرجوکو ودودو کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس میں اعلیٰ سطح وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔دوہزار بارہ میں صدر سوسیلو بیم بنگ نے پاکستان کا دورہ کیاتھا۔
دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کے قریبی تاریخی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انڈونیشیا آسیان ریجن میں پاکستان کا سب سے بڑا اور پوری دنیا میں آٹھواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔